فری لانسر کے طور پر زندگی میں کامیاب ہونے کے پانچ اہم نکات

0
2
:فری لانسر کے طور پر زندگی میں کامیاب ہونے کے پانچ اہم نکات

As a freelancer, here are 5 tips for success

ایک انسان کے زندگی میں کامیاب ہونے کے پانچ اہم عوامل ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ اپنی زندگی میں بڑی کامیابی کے خواہشمند ہیں۔ تو نیچے درج پانچ کلیدی عوامل کو یاد کرکے اپنے ذہن میں بٹھا لیں۔

لائف ویژن: Life Vision
اگر آپ کی ذندگی میں کوئی بھی مقصد نہیں ہے تو آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہو گا کہ آپ اپنی منزل تک کیے پہنچیں گے۔ تو کامیاب ہونے کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ کو آپ کا کامیاب ہونے کا اولین مقصد معلوم ہو۔
بڑا سوچو: Think Big
ہمشہ بڑی سوچ رکھیں۔ آپ کی زندگی میں کامیاب ہونے کا کوئی مقصد (وژن) ہونا او بڑی سوچ رکھنا۔ اگر یہ دو چیزیں آپ ساتھ لیکر نہیں چلو گے تو آپ کسی بھی بڑے مقام تک نہیں پہنچ سکتے۔

نیاسیر کو نظرانداز کریں: Ignore Naysayer
ان کو ہر وقت نظر انداز کریں۔ جو آپ کو ہروقت نیچا دکھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور آپ کے کچھ اچھا کرنے پر تنز میں حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ “مثال کہ طور پر آپ کہیں میں فری لانسنگ کرنا چاہتا ہوں۔ تو لوگ کہیں نہیں تم نہیں کر سکتے تمہارے بس کا کام نہیں تمہیں کیا پتا کہ اس کے لئے کتنی محنت ہوتی ہے۔ گھر سے باہر نکلو نوکری کرہ یہ کون سے کاموں میں پڑ گئے۔” یہ کہنے والے لوگ آپ کو بہت میلں گے۔ بس آپ نے اس قسم کی باتوں کودماغ میں نہیں بیٹھنے دینا۔
ہمیشہ دل لگا کر سخت محنت کرو: Work Hard
ہر وقت دل لگا مشکل کام کرتے رہنے کی سوچیں۔ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے اپناکام گھڑی کے مطابق وقت پرکرنے کو ترجیح دی۔ وقت کی پابندی ذندگی میں کامیاب ہونے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ وقت کی پابندی کی مثال اس طرح لیں جیسے ایک باوقار انسان اپنی ذبان سے پھرنے کو توہیں سمجھتا ہے۔ایک بار جب آپ کوئی کام شروع کردیتے ہیں تو اس کے لئے ایک وقت طے کریں اور صرف اس دوران میں اس کام پر توجہ دیں۔ مثال کے طور پر میں اس وقت میں سوشل نیَٹ ورک استعمال نہیں کرنا، فضول باتیں نہیں کرنی، گانے، فلمیں ڈرامے نہیں دیکھنے اور بھی باقی سب کام نہیں کرنے۔ صرف اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ یہ وہ فارمولا ہے جو آپ کی زندگی میں ایک ایسی تبدیلی لاتا ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

ادائیگی: Payback
اللہ کریم جب کسی کو کوئی مقام دیتا ہے۔ تو آپ پر ذماداری ہے کہ اپنا علم، پیسہ یا اپنا تجربہ، ان تین چیزوں کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں، یا اپنے اطراف کے جانے والوں کی مدد کریں۔ چاہے وہ پیسہ دیکر کریں۔ اور اگر پیسہ نہیں دے سکتے توکوئی بات نہیں تجربہ اورعلم تو ضرور دیے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو عزت بھی ملے گی اور کام کا حوصلہ بھی بڑھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here